پونے (مہاراشٹر): سابق آئی اے ایس پروبیشنر پوجا کھیڈکر کے والد دلیپ کھیڈکر پر سرکاری کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا گیا ہے کہ وہ سرکاری کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ ان کے خلاف بند گارڈن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے۔
پوجا کی والدہ منورما کو بھی حال ہی میں مبینہ طور پر مُلشی میں ایک کسان کی طرف پستول اٹھانے اور دھمکانے پر حراست میں لیا گیا تھا۔
پوجا کھیڈکر پونے کلکٹریٹ میں ٹرینی آئی اے ایس آفیسر کے طور پر کام کر رہی تھی، دلیپ کھیڈکر نے کلکٹریٹ کے افسران پر پوجا کو کلکٹریٹ میں الگ کیبن دینے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ اور اب شکایت ملنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایک طرف، انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس سے نااہل قرار دی گئی پوجا کھیڈکر نے اپنی امیدواری منسوخ کرنے کے سینٹرل پبلک سروس کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے اور دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے تو دوسری طرف انکے والد دلیپ کھیڈکر کے خلاف پونے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پوجا کھیڈکر کی والدہ کو پہلے ہی ایک کسان پر روالور دکھانے پر حراست میں لیا جا چکا ہے۔