بنگلورو:ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع سماجی تنظیمیں ہم خیال لوگوں کو مدعو کر رہے ہیں، تاکہ ایک پلیٹ فارم تیار کیا جائے اور بے گھر لوگوں کی ضروریات کو اجتماعی طور پر حل کئے۔اس حوالے سے آلدہ مرہ و پراجیکٹ سمائل این جی اوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے بتایا کہ بے گھر لوگوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے اور ان حالات میں سماجی تنظیمیں اجتماعی طور پر مختلف خدمات انجام دے رہی ہیں، جیسے بے گھر لوگوں کو رسکیو کرنا اور انہیں پناہ گاہوں میں بھیجنا،
انہیں ان کے خاندانوں سے جوڑنا، بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشن، مندر، مساجد وغیرہ میں گزر بسر کر رہے بے گھر افراد کے لیے ہیلتھ کیمپ منعقد کر ان کی صحت اور ذہنی صحت کی ضروریات کا خیال رکھنا شامل ہے۔اس پر زور شور سے کام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔