ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار گروپ) نے نواب ملک کو مانکھرد شیواجی نگر سے امیدوار بنایا ہے، جس پر سخت تنقید کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر کریٹ سومیا نے نواب ملک کو دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوشش کی تھی۔ اے این آئی کے مطابق سومیا نے کہاکہ "نواب ملک ایک دہشت گرد ہے جنہوں نے بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوشش کی، وہ داؤد کے ایجنٹ ہے اور اجیت پوار کی این سی پی نے نواب ملک کو ٹکٹ دے کر ملک کو دھوکہ دیا ہے۔
وہیں سریش کرشنا پاٹل کو مانکھورد سے مہاوتی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ قبل ازیں منگل کو نواب ملک کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد مہایوتی اتحاد کے سامنے ایک نیا چیلنج آیا، کیونکہ مہاوتی نے پہلے ہی شیوسینا کے سریش کرشنا پاٹل کو اسی حلقہ سے امیدوار بنایا۔ اسی طرح بی جے پی ممبئی کے سربراہ آشیش شیلر نے کہا کہ پارٹی مانکھرد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار) کے امیدوار نواب ملک کی حمایت میں مہم نہیں چلائے گے۔ انہوں نے کہاکہ ’وہ پہلے بھی نواب ملک کی امیدواری کی مخالفت کر چکے ہیں، کیونکہ ان پر داؤد ابراہیم کے ساتھ روابط کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر انتخابات: 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے 7995 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے