کولکاتا:آئی ایس ایف کے صدر اور رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ڈائمنڈ ہاربر سے لوک سبھا انتخابات لڑنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ابھیشیک بنرجی کو ڈائمنڈ ہاربر میں شکست دے کر کالی گھاٹ بھیجا جائے گا ۔
رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہا کہ ہم مغربی بنگال میں بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔اس لڑائی میں بنگال کی عوام ہمارے ساتھ ہے۔2026 اسمبلی انتخابات میں وزیراعلی کو شکست دی جائے گی تا کہ وہ نبنو سے کالی گھاٹ جا سکے۔
رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہاکہ ہم متبادل سیاست کی تلاش میں ہیں۔ ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کے رنگ بدلنے سے صحت کے نظام میں کوئی بہتری نہیں آئے گی۔اس کے لئے کام کرنا پڑے گا۔