اردو

urdu

ETV Bharat / state

نما کٹمبا: بنگلور کے گلی کوچوں کے بے گھر لوگوں کے لیے روشنی کی ایک کرن - Aid Homeless Population

Taking Homeless People From Streets to Shelter: نمما کٹمبا کے تحت بنگلور کے گلی کوچوں کے بے گھر لوگوں کے لیے ایک روشنی کی کرن نظر آرہی ہے۔ اس کے تحت بے گھر لوگوں کو گلیوں سے محفوظ پناہ گاہ تک پہونچایا جائے گا۔

نمما کٹمبا: بنگلور کے گلی کوچوں کے بے گھر لوگوں کے لیے روشنی کی ایک کرن
Namma Kutumba: A Beacon for Bangalore's Homeless People (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 18, 2024, 5:34 PM IST

بنگلور: بڑے شہروں میں ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈس، مندروں و درگاہوں و دیگر اس طرح کے مقامات پر دیکھا جاسکتا یے کہ کئی افراد سڑکوں پر اپنے دن و رات گزار رہے ہیں، یہ بے گھر بے سہارا لوگ ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔ اس طرح کے بے گھر لوگوں کا وجود سوسائٹی کے ناکام ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ شہر بنگلور میں بے گھر لوگوں کی متاثر طور پر مدد کرنے و ان کی ضروریات کو پر کرنے کے لیے "نما کٹومبا - ہمارا پریوار" نامی ایک پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے، جس میں متعدد سماجی تنظیمیں جیسے پروجیکٹ اسمائل، آلدہ مرہ، تنل وغیرہ، جو کہ گزشتہ 3 سالوں سے ان بے گھر لوگوں کے لیے خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔

نمما کٹمبا: بنگلور کے گلی کوچوں کے بے گھر لوگوں کے لیے روشنی کی ایک کرن (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

فالکن کے طلباء نے UPSC کے ابتدائی امتحان پریلمز میں کامیابی حاصل کی - Crack UPSC Prelims exam

اس پورے معاملے پر پروجیکٹ اسمائل کے ذمہ دار سید توصیف سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے خصوصی بات کی اور بگایا کہ یہ بے گھر لوگ کون ہیں، کیسے اپنی زندگیوں کو سڑکوں پر گزارتے ہیں، ان کے کیا چیلنجز ہیں اور ان کی افراد کی کیسے خدمت کر رہے ہیں۔ توصیف نے ان وجوہات پر روشنی ڈالی کہ یہ بے گھر لوگ شہروں میں بسنے کے لیے نکل پڑتے ہیں، کبھی نا کے خاندان کے لوگ گھروں سے نکال دیتے ہیں، کبھی کام کی تلاش میں آکر ناکامی کی وجہ سے، کبھی قدرتی آفات کا شکار ہوکر اور اسی طرح کی وجوہات کے بنا پر یہ لوگ سڑکوں پر اپنی زندگی گزارنے میں مجبور ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عام طور پر یہ بے گھر لوگ غریب طبقے سے ہوتے ہیں، لیکن انہوں نے ٹیچرز، انجینیئرز اور حتیٰ کہ سائنسدان جیسوں کو بھی پناہ دے کر خدمات انجام دی ہے۔

نمما کٹمبا: بنگلور کے گلی کوچوں کے بے گھر لوگوں کے لیے روشنی کی ایک کرن (ETV Bharat Urdu)
نمما کٹمبا: بنگلور کے گلی کوچوں کے بے گھر لوگوں کے لیے روشنی کی ایک کرن (ETV Bharat Urdu)
یہ بھی پڑھیں:

بنگلورو کی این جی اوز نے بے گھر آبادی کی مدد کے لیے پہل شروع کی - Aid Homeless Population

سید توصیف نے بتایا کہ ان کے ادارے کی جانب سے ان بے گھر لوگعں کے لیے مختلف خدمات انجام دیے جاتے ہیں، جیسے کہ گلی محلوں سے انہیں بچا کر شیلٹر ہوم میں لانا، اسٹریٹ میڈیکل ہیلتھ کیمپ منعقد کرنا، پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر، کھانا دینا ڈگنٹی وین یعنی انہیں نہلوانے کے لیے ایک موبائل وین، ان کی حفظان صحت و دیکھ بھال کرنا اور انہیں ان کے گھر والوں کے ساتھ ملانے کی کوششیں کرنا۔ سید نے بتایا کہ ان بے گھر لوگوں کی ذہنی صحت کے لیے ایک خصوصی سیکیاٹرک وارڈ کا ببی قیام کیا گیا ہے اور خواتین کے لیے ایک خصوصی اول ایج ہوم ہے جو گرانڈ ما ہوم کہا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان بے گھر لوگوں کے انتقال پر باوقار آخری رسومات ادا کرنے کے لیے انتظامات موجود ہیں۔

نمما کٹمبا: بنگلور کے گلی کوچوں کے بے گھر لوگوں کے لیے روشنی کی ایک کرن (ETV Bharat Urdu)
نمما کٹمبا: بنگلور کے گلی کوچوں کے بے گھر لوگوں کے لیے روشنی کی ایک کرن (ETV Bharat Urdu)
سید توصیف نے بتایا کہ ان بے گھر لوگوں کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے National Urban Livlihood Mission (NULM) قومی شہری معاش کا مشن نامی اسکیم ہے لیکن اس کا نفاذ زمینی سطح پر تسلی بخش نہیں ہے۔ سید توصیف نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے بنگلور شہر کے مختلف علاقوں میں شیلٹر ہومس بنائے گئے جہاں یہ بے گھر لوگ رہسکتے ہیں، لیکن یہاں پر یہ لوگ صرف آرام کر سکتے ہیں اور ان کے کھانے و دیگر ضروریات کہاں پر نہیں ہوتیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ شیلٹر ہومس کو میونسپلٹی کارپوریشن ایسے جگہوں پر قائم کرے جہاں ان بے گھر لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اس موقع پر توصیف نے سماجی کارکنان و مفکرین سے اپیل کی کہ ان کے اداروں کے دروازے کھلے ہیں کہ جو لوگ بھی ان سے جڑنا چاہتے ہیں وہ آگے آئیں اور ان بے گھر لوگوں کا کسی بھی اعتبار سے سہارا بنیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details