اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ کی تمام مساجد میں رمضان کے تیسرے جمعے پُرامن - Friday Namaz In Meerut

Ramadan 2024 رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ میں میرٹھ کی شاہی جامع مسجد سمیت تمام مساجد میں مسلمانوں نے جوش و خروش کے ساتھ نماز ادا کی۔ اس موقعے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے گئے تھے۔ مختلف مقامات پر کثیر تعداد میں پولیس اہلکار تعینات تھے۔

رمضان المبارک کا تیسرا جمعہ،میرٹھ کی تمام مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی
رمضان المبارک کا تیسرا جمعہ،میرٹھ کی تمام مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 8:34 PM IST

رمضان المبارک کا تیسرا جمعہ،میرٹھ کی تمام مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کے موقعے پر شہر کی شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ پر سکون ماحول میں ادا کی گئی۔ اس موقعے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نماز کے بعد کے پروفیسر قاضی زین الساجیدین نے ملک اور ملت کی فلاح بہبودی کے علاوہ امن وامان و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کرائی۔شہر قاضی نے رمضان المبارک میں عبادات کو لیکر کہا کہ رمضان کے آخری عشرے میں شب قدر کی خاص اہمیت ہے۔ اس لیے ہزار راتوں کی عبادات سے افضل عبادات میں سے ایک ہے۔اس لیے ان طاق راتوں میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:جمعہ کی شب ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نمازِ تروایح ادا کی

قاضی زین الساجیدین نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقے کی عید گاہ میں جاکر عیدالفطر کی نماز ادا کریں۔ اس کے علاوہ عید کی خوشیاں اپنے غریب مسلمان بھائیوں میں بھی باٹیں۔ مستحق افراد کے درمیان زیادہ سے زیادہ مدد صدقہ تقسیم کرے وہیں۔ آل انڈیا ملی کانسل میرٹھ کے صدر قاری شفیق الرحمان قاسمی نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی اسرائیلی افواج فلسطین کے مسلمانوں پر بمباری کر رہی ہے۔تمام مسلم ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔مسلم ممالک کے لئے یہ بہت ہی شرم کی بات ہے۔ ہمیں مظلوم فلسطینیوں کے حق دعائیں کرنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details