بنگلورو: رہاست کرناٹک میں کانگریس کی قیادت حکومت بننے کے بعد پہلی مرتبہ اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔کرناٹک کے لوگوں کو اس بجٹ کافی توقعات ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر افسر پاشا اور جنرل سیکرٹری طاہر شریف نے صنعتی شعبے میں فلاحی اقدامات کی اہم ضرورت پر زور دیا. ادارے کی جانب سے وزیراعلیٰ سدارامیہ کو توجہ دلانے کی کوشش کی گئی کہ ایمپلائمنٹ جنریشن، اسکل ڈویلپمنٹ، اور دیگر ضروری گرانٹس دئے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کو ریاست میں اسکل ڈیولپمنٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس سے نوجوان اپنی صلاحیت میں اضافہ کرکے مستقبل میں کچھ بہتر کرسکتے ہیں۔اس سے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ریاست کو فائدہ ہوگا۔نوجوانوں کو نوکری مل جائے گی اور ریاست کو مقامی ملازمین۔