اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: چیمبور کے ایک گھر میں خوفناک آتشزدگی، سات افراد ہلاک - Mumbai Fire News

ممبئی کے چیمبر میں آج صبح ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت سات لوگوں کی موت ہو گئی۔

چیمبور آتشزدگی
چیمبور آتشزدگی (علامتی تصویر: ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2024, 12:26 PM IST

ممبئی: اتوار کی صبح چیمبور کے سدھارتھ کالونی میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس خوفناک آتشزدگی میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور گھر کا سربراہ اور بچے شامل ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ فائر فائٹرز نے کافی کوشش کے بعد قابو پالیا۔ پولیس واقعے کی جانچ کر رہی ہے۔

جانکاری کے مطابق چیمبور کے سدھارتھ کالونی علاقے کی ایک عمارت میں صبح تقریباً 5.30 بجے اچانک آگ لگ گئی۔ لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو دی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقعے پر پہنچا اور کافی کوشش کے بعد دوبارہ قابو پالیا۔

بتایا جاتا ہے کہ آگ پہلے عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ایک دکان میں لگی۔ اس کے بعد یہ آگ بجلی کی تاروں اور گھریلو سامان کی وجہ سے تیزی سے دوسری منزل تک پہنچ گئی۔ دوسری منزل پر گھر کے لوگ رہتے تھے۔ واقعہ کے وقت سبھی سو رہے تھے۔ اسی دوران یہ المناک واقعہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: کانپور دیہات کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے چھ مزدوروں کی موت

فیروز آباد میں پٹاخے کے گودام میں دھماکا، پانچ افراد ہلاک

میونسپل کارپوریشن کے فائر ڈپارٹمنٹ نے آگ پر قابو پانے کے بعد عمارت میں رہنے والے تمام لوگوں کو باہر نکالا گیا اور علاج کے لیے راجواڑی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے علاج کے دوران انہیں مردہ قرار دے دیا۔ مرنے والوں میں میاں بیوی، دو بچے اور ایک رشتہ دار شامل ہیں۔ دو دیگر افراد کی موت کی بھی خبر ہے۔ مرنے والوں کی شناخت پریسی پریم گپتا (7 سال)، منجو پریم گپتا (30 سال)، انیتا گپتا (39 سال)، پریم چھیدیرام گپتا (30 سال) اور نریندر گپتا (10)، ودھی گپتا (15 سال) اور گیتا گپتا (60) کے طور پر کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details