ممبئی:ممبئی اردو اساتذہ کی تقرری میں غیر اردو داں اساتذہ کی شمولیت اردو اساتذہ کے خلاف ہے۔ مہاراشٹر کی ریاستی حکومت نے حال ہی میں 690 اساتذہ کی تقرری کی ہے جس میں 154 اساتذہ ایسے ہیں جن کی مادری زبان اردو نہیں ہے۔ ایسے میں یہ اردو زبان و ادب کے ساتھ ناانصافی ہے۔ مسلمان پہلے ہی معاشی اقتصادی طور پر پسماندہ ہیں۔ اس کے باوجود اساتذہ کی تقرری میں غیر اردو داں کو شامل کرنا غلط ہے۔ اس تقرری میں صرف ایسے اساتذہ کو ترجیح دی جائے جن کی مادری زبان اردو ہے۔ یہ مطالبہ آج ریاستی وزیر تعلیم دیپک کیسرکر سے رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے تحریری طور پر کیا ہے۔
اردو اساتذہ کی تقرری میں مادری زبان اردو کو ذہن میں رکھا جائے: ابو عاصم اعظمی یہ بھی پڑھیں:
Bengal Teachers Recruitment Case اساتذہ تقرری کا معاملہ، ہائیکورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ نے روک لگا دی
بلڈانہ اساتذہ کی تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا نے اس ضمن میں ایک میمورنڈم بھی دیا ہے۔ اسی مناسبت سے اردو اساتذہ کی تقرری کی جائے اور تقرری کے دوران مادری زبان اردو کو ذہن میں رکھا جائے۔ کیونکہ جو ملازمت کا سرکلر جاری کیا گیا ہے وہ اردو میڈیم اساتذہ کے لیے ہی مختص ہے اس میں غیر اردو داں کی شمولیت غلط ہے اور ایسے قابل اساتذہ کے ساتھ ناانصافی ہے جو اردو استاذ کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے کوششیں کرتے ہیں۔