اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد ضبطی کی رقم 150 کروڑ روپے سے تجاوز - model code of conduct - MODEL CODE OF CONDUCT

ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے۔

model code of conduct
model code of conduct

By UNI (United News of India)

Published : Mar 24, 2024, 4:26 PM IST

جے پور: راجستھان میں مختلف انفورسمنٹ ایجنسیوں نے اس ماہ کے آغاز سے اب تک تقریباً 248 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں، مفت تقسیم کی جانے والی چیزوں (فری بیز) اور غیر قانونی نقدی ضبط کی ہے۔ الیکشن ڈپارٹمنٹ کی ہدایات پر لوک سبھا عام انتخابات-2024 کے پیش نظر ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد 16 مارچ سے ایجنسیوں کے ذریعہ ضبط کی گئی اشیاء کی قیمت 150 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا نے کہا کہ ریاست میں مختلف ایجنسیاں مشکوک اشیاء اور انتخابات کو متاثر کرنے کے مقصد سے پیسے کے غیر قانونی استعمال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں پوری ریاست میں مسلسل ضبطی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

گپتا نے کہا کہ راجستھان کے سات اضلاع میں دس دس کروڑ روپے سے زیادہ کی مشکوک اشیاء یا نقدی برآمد کی گئی ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 32.88 کروڑ روپے کی اشیاء جودھپور میں ضبط کی گئی ہیں۔ پالی تقریباً 18.61 کروڑ روپے کی ضبطی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ جے پور میں 17.63 کروڑ روپے، ادے پور میں 13.70 کروڑ روپے، بھیلواڑہ میں 13.08 کروڑ روپے، گنگا نگر میں 12.65 کروڑ روپے اور باڑمیر میں 11.17 کروڑ روپے کی اشیاء ضبط کی جاچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: لوک سبھا انتخابات: کرناٹک میں صرف ایک مسلمان کو ٹکٹ دینے پر کانگریس کے خلاف اقلیتوں میں ناراضگی

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ نافذ کردیا گیا ہے۔ جگہ جگہ گاڑیوں کی تلاشی کی جارہی ہے جس کے دوران نقد رقم ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details