اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ جنوب کے رکن اسمبلی کی جانب سے معذوروں کے درمیان تھری ویلر گاڑیاں تقسیم - Three Wheeler Scooter Distribution - THREE WHEELER SCOOTER DISTRIBUTION

گلبرگہ میں رکن اسمبلی کی جانب سے معذور افراد کے درمیان تھری ویلر گاڑیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہاکہ ان کی حکومت ریاست میں عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کو اپنا مقصد بنا لی ہے۔

گلبرگہ جنوب کے رکن اسمبلی کے جانب سے معذوروں کے درمیان تری ویلر گاڑیاں تقسیم
گلبرگہ جنوب کے رکن اسمبلی کے جانب سے معذوروں کے درمیان تری ویلر گاڑیاں تقسیم (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 7:48 PM IST

گلبرگہ:ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں گلبرگہ جنوب کے رکن اسمبلی الم پروبو پارٹل کی جانب سے معذور افراد کے درمیان ضلع کمیشنر آفس کے سامنے 35 تھری ویلر گاڑئیاں تقسیم کئے گئے۔

گلبرگہ جنوب کے رکن اسمبلی کے جانب سے معذوروں کے درمیان تری ویلر گاڑیاں تقسیم (etv bharat)

اس موقع پر رکن اسمبلی الم پربوپاٹل نے کہا ریاستی حکومت عوام کی ترقی کے لیے کئی اسکیم کو جاری کی ہے ۔ اسی کے تحت معذور افراد کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے ہی مفت تھری ویلر گاڑی تقسیم کی گئی ہیں۔

اس سے پہلے بھی کانگریس حکومت نے اپنے دور حکومت میں معذور افراد کے لیے گاڑیاں تقسیم کی تھی۔ اس مرتبہ بھی یہاں پر معذور افراد کے لیے گاڑیاں تقسیم کی جا رہی ہے تاکہ افراد خود کفیل بن سکیں اور اپنی زندگی میں ہر طرح کے کام کے لیے خود بازار اور دیگر جگہوں پر اس گاڑی کے ذریعے جا سکیں ۔

اس موقع پر معذور افراد نے رکن اسمبلی الم پروبو پارٹل کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر کانگرس کے کئی لیڈران اور کئی کارپورٹرس ،اور گلبرگہ جنوب کے کئی کانگرس پارٹی کے لیڈران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:صفا بیت المال شاخ گلبرگہ اور رہبر فاؤنڈیشن کی جانب 100 ٹھیلا بنڈی گاڑیاں تقسیم کی گئیں

تھری ویلر گاڑیاں پانے والے معذور افراد نے گلبرگہ جنوب سے رکن اسمبلی اور ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت غریب عوام کے لئے بہت اچھا کام کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details