حیدرآباد:تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد کے علاقے ملک پیٹ میں آج صبح قربانی کے جانوروں کی گاڑی روکنے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔ ملک پیٹ میں مویشی لے جا رہی گاڑی کو روک کر ایک نامعلوم خاتون اس کے اوپر چڑھ گئی اور ہنگامہ آرائی کرنا شروع کردیا۔ اس واقعے کے ساتھ ہی عوام میں افراتفری مچ گئی۔
مقامی لوگوں نے اس خاتون کو نیچے اتارنے کی کوشش کی۔ اس واقعے کے سبب خطے میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام لگا رہا۔ لوگ خاتون کو گاڑی سے نیچے اترنے کے لیے کہہ رہے تھے لیکن خاتون مویشیوں کی گاڑی کو روکنے پر بضد نظر آ رہی تھی۔ اس سے علاقے میں وقتی طور پر حالات کشیدہ ہو گئے۔ بعد ازاں اس معاملے کو حل کر لیا گیا۔ اطلاع کے مطابق گاڑی پر چڑھنے والی خاتون کا تعلق حیدرآباد سے نہیں ہے۔