اردو

urdu

ETV Bharat / state

دمدم میں بھیانک آتشزدگی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری - Massive Fire Breaks at dumdum - MASSIVE FIRE BREAKS AT DUMDUM

دم دم کے نگر بازار سے متصل مال روڈ کے علاقے میں واقع ہوزری اور آئس کریم فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس سے سنسنی پھیل گئی۔ 20 فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دمدم میں ابھیانک آتشزدگی،آگ پر قابو پانے کے لئے 20 انجن موقع پر
دمدم میں ابھیانک آتشزدگی،آگ پر قابو پانے کے لئے 20 انجن موقع پر ((west bengal desk))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 3:24 PM IST

شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے دمدم کے ناگر بازار میں مال روڈ پر خوفناک آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق گھنی آبادی والے اس علاقے میں آتش گیر مواد کا ذخیرہ ہے۔ جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ساتھ ہی گھنی آباد علاقہ ہونے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

دمدم میں بھیانک آتشزدگی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری (ETV Bharat)

دمدم کے نگربازار کے چھوٹے پیمانے پر انگنت کارخانے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح علاقے میں دو فیکٹریوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ ہوزری اور آئس کریم دونوں فیکٹریوں میں آتش گیر مواد ہوتا ہے۔

دیکھتے ہی دیکھتے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ کچھ ہی دیر میں علاقہ سیاہ دھوں سے ڈھک گیا۔ علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ دمکل کی گاڑیوں کے جائے وقوع پر پہنچنے سے قبل مقامی باشندوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

دمکل کی20 گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی ہے۔ ابھی آگ پر قابو پایا نہیں جا سکا ہے۔ مقامی باشندوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کولکاتا میں واقع گارسٹن پلیس میں بھیانک آتشزدگی

مقامی لوگوں نے شکایت کی کہ فائر بریگیڈ کو آگ پر قابو پانے میں تاخیر ہوئی۔ اس وقت تک آگ کافی پھیل چکی تھی۔ ملحقہ لکڑی کے فرنیچر کا ایک بڑا گودام ہے۔ ایک بڑی رہائش گاہ بھی ہے۔ نتیجتاً آگ پھیلتی تو اس کی شدت میں اضافہ ہو سکتا تھا۔ اگر فائر بریگیڈ پہلے پہنچ جاتی تو نقصان کم ہوتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details