بنگلورو: اس دورے کے دوران مذکورہ وفد نے دیکھا کہ مسجد طحہٰ کی جانب سے پسماندہ طلباء کو اسکالرشپ دینا، ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرنا، طہٰ بیت المال کے ذریعہ رمضان کٹس فراہم کرنا اور مسجد احاطہ میں کنڑا کلیکا کیندر کو قائم کرنا شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ، مسجد طحہ نے ایک اہم کمیونٹی کی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے، قبرستان کے لیے کامیابی کے ساتھ سرکاری زمین حاصل کی۔
دورہ کرنے والے وفد نے ان اقدامات کے ذریعے ارد گرد کے علاقوں میں غریب مستحق لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے مسجد طحہ کمیٹی کی انتھک کوششوں کو سراہا۔دورہ کے دوران، مسجد طہٰ کمیٹی نے کرناٹک حکومت کے دو سرکردہ عہدیداروں کے ان کی بے لوث خدمات کے لیے تہنیت پیش کی۔
اس موقع پر مسجد طہٰ انتظامی کمیٹی کے صدر سمیع اللہ خان نے مسجد ختیجۃ الکبریٰ کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کا دورہ کرنے، ان کے بہترین طریقوں کو سیکھنے اور انہیں دیگر مساجد میں لاگو کرنے سے نہ صرف مساجد بلکہ علاقے اور معاشرے کے لوگوں کو فائدہ پہونچتا ہے۔