اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: مانجھی نے اویسی کے جے فلسطین کے نعرے کو اینٹی نیشنل قرار دیا - Owaisi Jai Palestine slogan - OWAISI JAI PALESTINE SLOGAN

Owaisi Jai Palestine' slogan as anti-national مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے فلسطین پر اسرائیلی حکومت کے حملے کا ذمہ دار فلسطینی حکومت کو قرار دیاہے۔ مانجھی نے اویسی کے جے فلسطین کے نعرے کو اینٹی نیشنل قرار دیا۔ مانجھی نے کہا' اویسی پر ہو کاروائی ہوأ

گیا: مانجھی نے اویسی کے جے فلسطین کے نعرے کو اینٹی نیشنل قرار دیا
گیا: مانجھی نے اویسی کے جے فلسطین کے نعرے کو اینٹی نیشنل قرار دیا (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 3:56 PM IST

گیا : مرکزی وزیر ایم ایس ایم ای جیتن رام مانجھی نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اویسی پر یہ کاروائی کا مطالبہ پارلیمنٹ میں حلف برداری تقریب کے دوران' جے فلسطین ' کا نعرہ لگانے کے معاملے پر کیا جارہا ہے۔ مانجھی آج گیا کے دورہ پر پہنچے ہیں اور یہاں انہوں نے اپنے محکمہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کی ہے۔ مانجھی نے اس سے قبل اپنی رہائش گاہ گوداوری میں کئی مدوں پر نامہ نگاروں سے اظہار خیال کیا۔

گیا: مانجھی نے اویسی کے جے فلسطین کے نعرے کو اینٹی نیشنل قرار دیا (ETV Bharat)

اُنہوں نے پارلیمنٹ میں حلف برداری کے دوران اسد الدین اویسی کے ذریعے جے فلسطین کے نعرے کی بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ غیر جمہوری عمل ہے۔ کئی رکن پارلیمان نے اسپیکر اوم برلا سے شکایت کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سوال یہ کہ آئین کے تحفظ کے لیے آئین کا حلف اٹھاتے ہیں۔ ملک مخالف طاقتوں کے تعلق سے بولتے ہیں تو ہماری اس میں بے وقوفی ہے اور اس بے وقوفی پر ضرور کاروائی ہوگی۔ کئی رکن پارلیمان نے لکھ کردیا ہے اور وہ بھی اس معاملے پر کاروائی کا مطالبہ کریں گے

بھارتیہ مارے جاتے ہیں تو کیوں نہیں لگتا ہے نعرہ
مانجھی نے جے فلسطین کے نعرے کے جواب میں سوال کیا ہے کہ ہمارے بھارتیہ دوسری جگہوں پر مارے جاتے ہیں، ان پر حملہ ہوتا ہے تو انکے بارے میں کیوں نہیں نعرے لگتے؟ کیوں جے فلسطین کا نعرہ لگے گا۔ بھارتیہ لوگوں کی بات کرتے، فلسطینی حکومت کی غلطیوں کے سبب یہ ہورہاہے، مانجھی کی نظر میں فلسطین کی حکومت ہی اس جنگ کی ذمہ دار ہے۔ مانجھی نے کہا کہ فلسطین حکومت کی مذمت کی جانی چاہیے۔

اینٹی نیشنل عمل ہے
مانجھی نے اسد الدین اویسی کے جے فلسطین کے نعرے کو اینٹی نیشنل قرار دیا ہے۔ مانجھی نے کہا کہ ہمارے لوگ وہاں ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں، انہیں محفوظ طریقے سے لانے کی کوشش ہورہی ہے۔ کیوں فلسطین کا نعرہ لگایا، یہ اینٹی نیشنل ہے کاروائی ہونی چاہیے۔

بہار میں پل کا گرنا ہوسکتی ہے سازش
مانجھی نے وہیں بہار میں پل گرنے کے سوال پر کہا کہ بہار میں نئے بنائے گئے پل ٹھیکیداروں کی وجہ سے گر رہے ہیں۔ بہار حکومت جلد ہی ایسے ٹھیکیداروں کی نشاندہی کرکے کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں پل گرنے کی وجہ ناقص مٹیریل کا لگانا ہے، جس کی وجہ سے بہار کے نئے بنے ہوئے پل گر رہے ہیں۔ مذکورہ واقعہ میں بہار حکومت پل کی تعمیر میں لگے ٹھیکدار کے خلاف ضروری کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں ایک ماہ قبل پل نہیں ٹوٹ رہا تھا۔

اب بہار میں بار بار پل گرنا بھی ایک سازش ہو سکتی ہے۔ مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے کہا کہ بہار حکومت دونوں نکات پر تحقیقات کرے۔ واضح ہوکہ مانجھی نے بی جے پی کے اتحاد سے قبل فلسطین کی حمایت میں اپنے ایکس ہینڈل پر ٹوئٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ فلسطین کی حمایت میں ہیں، حالانکہ بعد میں کچھ دیر میں انہوں نے اپنے ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا تھا۔ اب مانجھی نے فلسطین کے تئیں اپنا نظریہ بدل دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details