اردو

urdu

ETV Bharat / state

منی پور میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ تشدد کے چند واقعات کے درمیان ختم ہوگئی - Manipur Lok Sabha elections

Manipur witnesses 68% turnout in first phase الیکشن کمیشن کے مطابق منی پور میں پہلے مرحلے کے انتخابات میں دونوں سیٹوں پر 67.66 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 10:27 PM IST

نئی دہلی: منی پور میں لوک سبھا کی دو سیٹوں کے لیے پہلے مرحلے کی ووٹنگ جمعہ کو چھٹپٹ تشدد کے درمیان ختم ہوگئی۔ منی پور میں ووٹنگ کا وقت صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک تھا۔ ریاست کی دو لوک سبھا سیٹوں منی پور آؤٹر اور منی پور اندرونی پر ووٹنگ ہوئی۔ منی پور بیرونی لوک سبھا سیٹ کے لیے دو مرحلوں میں ووٹنگ کرانے کا پروگرام طے کیاگیاہے۔ منی پور آؤٹر لوک سبھا سیٹ کے 15 اسمبلی حلقوں میں آج ووٹنگ ہوئی جب کہ باقی حلقوں میں اگلے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔


الیکشن کمیشن کی ابتدائی معلومات کے مطابق ریاست کی دونوں سیٹوں پر 67.66 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ دونوں نشستوں پر ووٹرز کی کل تعداد 15 لاکھ 44 ہزار 652 ہے۔
جانکاری کے مطابق منی پور آؤٹر لوک سبھا سیٹ پر چھٹپٹ تشدد اور بے ضابطگیوں کی اطلاع ملی تھی، جس کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔ موئیرانگکامپو ساجیب اسمبلی کے پولنگ بوتھ پر کچھ شرپسندوں نے فائرنگ کی۔ اس دوران ایک 65 سالہ معمر شخص زخمی ہو گیا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ شرپسندوں نے ووٹنگ کے کاغذات کوجلا دیا اورآگ لگادی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تریپورہ کی ایک سیٹ پر 79.90 فیصد، مغربی بنگال کی تین سیٹوں پر 77.57 فیصد، منی پور کی دو سیٹوں پر 68.62 فیصد، میگھالیہ کی دو سیٹوں پر 70.20 فیصد اور آسام میں پانچ سیٹوں پر 71.38 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details