اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: پولیس حراست میں تنویر نام کے شخص کی موت - Death of a Man in Police Custody - DEATH OF A MAN IN POLICE CUSTODY

Man Dies in Noida Police Custody: پولیس حراست میں تنویر نام کے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس کے تنویر کو گرفتار کرنے پر اس کی بیوی بھی اس کے ساتھ چلی گئی۔ گھر میں تینوں بچے چارپائی پر بیٹھے اپنے والدین کا انتظار کرتے رہے، لیکن کافی دیر بعد باپ کی میت ہی واپس آئی۔

Death of a man named Tanveer in police custody
Death of a man named Tanveer in police custody

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 3:52 PM IST

پولیس حراست میں تنویر نامی شخص کی موت

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش ابھی نوئیڈا کے سیکٹر 49 تھانہ میں مدرسے کا چندہ مانگنے والے شخص کی نہ صرف پٹائی کی گئی بلکہ نازیبا اور تضحیک آمیز ریمارک بھی کیے گئے اور آج اسی تھانہ میں پولیس کی حراست میں تنویر نام کے اس شخص کی موت واقع ہو گئی۔ اس معاملہ میں بتایا جا رہا ہے کہ پیر کی رات پولیس نے تنویر کو کسی معاملہ میں گرفتار کیا تھا۔ اس کی بیوی بھی اس کے ساتھ چلی گئی۔ گھر میں موجود تینوں بچوں کو آدھے گھنٹہ میں واپس آنے کا کہہ کر وہ صبح تک گھر واپس نہ آئی۔ اطلاع ملنے پر پڑوسیوں نے دروازہ کھولا تو تینوں بچے چارپائی پر بیٹھے تھے اور اپنے والدین کا انتظار کر رہے تھے۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ بچے ساری رات اپنے والدین کا انتظار کرتے رہے لیکن وہ واپس نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

چھیڑ چھاڑ کے ملزم کی پولیس حراست میں موت، چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج - Murder in Jail
کافی دیر بعد والد کی میت واپس آئی۔ اب نوجوان کی موت کے معاملے میں نوئیڈا پولس پر کئی سوال اٹھنے لگے ہیں۔ پولیس اپنی صفائی میں وضاحت دے رہی ہے کہ نوجوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ اس طرح مشتبہ حالت میں اس شخص کی موت کا ذمہ دار کون ہے یہ پولیس سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ لیکن تین معصوم بچوں کے سر سے ان کے والد کا سایہ اس رمضان کے مہینے میں اٹھ گیا۔ جب کہ تنویر کی اہلیہ بیوہ ہو گئی اور تینوں معصوم بچوں کی ذمہ داری اس پر آ پڑی۔

  • واقعے کی تفصیل

موصولہ اطلاع کے مطابق تنویر نوئیڈا کے سیکٹر-44 (چھلیرا گاؤں) میں رہتا تھا۔ وہ اصل میں ارریہ، بہار کا رہنے والا تھا۔ بقول پولیس ملزم تنویر کو نشہ کی حالت میں غیر قانونی شراب کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا گیا۔ رات گئے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس کے بعد پولیس نے اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا، جہاں اس کی تشویشناک حالت دیکھتے ہوئے اسے دہلی ریفر کر دیا گیا۔

  • بچوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پیر کی رات پولیس کسی معاملہ میں تنویر کو لے گئی تھی۔ اس کے پیچھے اس کی بیوی بھی تھانے چلی گئی۔ تین بچے رات بھر گھر میں اکیلے رہے۔ صبح پڑوسیوں کو اطلاع ملی تو انہوں نے گیٹ کھولا۔ تینوں معصوم بچے ڈرے سہمے بستر پر بیٹھے تھے۔ پھر زندہ تھانے گئے باپ کی لاش واپس آئی۔ واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں سنسنی پائی جا رہی ہے۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

  • پولیس کا دعویٰ اسپتال میں دم توڑ گیا قیدی

اس سلسلے میں نوئیڈا زون کے ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ نوجوان دل کا مریض تھا۔ اس کے علاوہ وہ بیمار بھی رہ رہا تھا۔ نوجوان کی دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details