اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایم وی اے اتحاد نے مہاراشٹر میں سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دی - MVA seat sharing in Maharashtra - MVA SEAT SHARING IN MAHARASHTRA

Maha Vikas Aghadi seals poll pact مہاراشٹر میں اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد نے منگل کو ریاست میں لوک سبھا کی 48 سیٹوں کے لیے سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا (یو بی ٹی) کو 21 سیٹیں ملی ہیں تو وہیں کانگریس 17 سیٹوں پر اور شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) 10 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

MVA SEAT SHARING IN MAHARASHTRA
MVA SEAT SHARING IN MAHARASHTRA

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 3:32 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر میں اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد نے منگل کو ریاست میں لوک سبھا کی 48 سیٹوں کے لیے سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دے دی ہے۔ سیٹوں کی تقسیم کے تحت، مسٹر ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا (یو بی ٹی) 21 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ وہیں کانگریس 17 سیٹوں پر اور شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) 10 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

یہ اعلان ایم وی اے اتحاد نے آج یہاں تمام اتحادی پارٹیوں کی موجودگی میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کی۔ تاہم بیشتر پارٹیاں اپنے اہم دعویداروں کا مختلف حلقوں کے لیے پہلے ہی اعلان کر چکی ہیں اور باقی کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔ ایم وی اے کے ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر سیٹیں جیتنے کے امکان کی بنیاد پر یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔ مسٹر شرد پوار نے کہا کہ اتحاد کے شراکت داروں میں ایک بھی سیٹ پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ساتھ ہی، مسٹر ادھو ٹھاکرے نے اس پریس کانفریس میں چھوٹی پارٹیوں کی جم کر تعریف کی انہوں نے واضع کیا کہ جمہوریت کو بچانے کے لئے درپیش بڑے مقصد کے لئے چھوٹی پارٹیوں نے سیٹ کے نٹوارے کو لیکر کسی بھی طرح کا دباؤ نہیں ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details