بھاگلپور:ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں لوک سبھا انتخابات میں دوسرے مرحلے کی پولنگ میں خواتین ووٹرز میں جوش و خروش پایا گیا۔ خواتین ووٹرز نے میڈیا کے سامنے اپنی باتیں بے باکی سے رکھی۔ خواتین ووٹروں نے کہا کہ اس بار انتخاب میں مہنگائی ایک بڑا مسئلہ ہے، کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے ان کے کچن کا بجٹ بگڑ گیا ہے۔
بھاگلپور لوک سبھا حلقہ میں 23 لاکھ 30 ہزار 678 ووٹرز کی تعداد ہے، جن میں 12 لاکھ 7ہزار 575 ووٹرز مرد ہیں جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 22 ہزار 971 ہے۔ مسلمان ووٹروں کی تعداد اس لوک سبھا حقہ میں تقریبا ساڑھے چار لاکھ ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ بدلاؤ چاہتی ہیں، اس لیے کہ مودی حکومت میں مہنگائی اور بے روزگاری بے لگام ہوگئی ہے۔ لہذا مرکز میں ایسی حکومت بننی چاہیے جو اس طرف توجہ دے۔