احمدآباد:گجرات میں واقع مائناریٹی کوآرڈینشن کمیٹی کے کنوینر مجاہد نفیس نے لکھا ہے کہ دیو بھومی دوارکا ضلع کے کلیان پور تعلقہ کے گاندھوی گاؤں کے بندر ایکسٹینشن میں انتظامیہ نے مسلمان ماہی گیروں کے مکانات کو مسمار کر دیا۔ اس کی وجہ سے لوگ بے گھر ہو گئے۔ یہ لوگ دوارکا اسمبلی حلقہ نمبر 301 کے ووٹر تھے۔ ان لوگوں نے پچھلے الیکشن میں بھی یہاں ووٹ دیا تھا۔ اس سال ووٹر لسٹ سے تقریباً 350 مسلم ماہی گیروں کے نام حذف کر دیے گئے ہیں۔ اور کسی دوسری جگہ منتقل بھی نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ آج تعلقہ کے نوادرا گاؤں کی بندرگاہ کی توسیع کرنے کے منصوبے کے تحت انتظامیہ نے مسلم ماہی گیروں کے مکانات کو مسمار کیا۔یہ لوگ دوارکا اسمبلی حلقہ نمبر 249 کے ووٹر تھے۔ اس سال ووٹر لسٹ سے 225 مسلم ماہی گیروں کے نام حذف کر دیے گئے ہیں۔ لوگوں میں انتظامیہ کے اس فیصلے کو لے کر بے چینی پائی جا رہی ہے۔