کولکاتا:مغربی بنگال کے تین پارلیمانی حلقوں میں لوک سبھاانتخابات کے پہلے مرحلے میں ہوئی پولنگ کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔دوسری طرف الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے مرشدآباد میں او سی رینک کے دو پولس افسران کو معطل کر دیا ہے
سرکاری ذرائع کے مطابق، معطل افسران میں ضلع مرشد آباد کے شکتی پور اور بیلڈنگا تھانے کے انچارج شامل ہیں جو اپنے اپنے دائرہ کار میں 17 اپریل کو ہونے والے تشدد کو روکنے میں ناکام رہے۔
الیکشن کمیشن نے دونوں افسران کے خلاف فرائض میں غفلت برتنے پر یہ کارروائی کی ہے اور ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس حکم پر فوری عمل درآمد کریں اور ہفتہ کی دوپہر تک ان کی جگہ دوسرے افسران کا ایک نیا پینل بھیجیں۔