مغربی بنگال میں اب تک 38.88 فیصد ووٹنگ (etv bharat) بردوان:لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں سات ریاستوں کے کل 58 سیٹوں پر آج ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔مغربی بنگال کے آٹھ پارلیمانی حلقوں پرولیا، بنکورا، جھارگرام، کانتھی، تملوک، بشنو پور، مدنی پور اور گھٹال میں اب تک 38.88 ووٹنگ ہوچکی ہے۔
مغربی بنگال کے بنکوڑا میں 35.85،مدنی پور میں34.41،پرولیا میں33.16،وشنو پور37.98 ،تملوک38.05،کانتھی33.03،گھٹال 39.51 اورجھاڑ گرام 34.25 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری جے نندو نائک بار کے بوتھ نمبر79 پر اپنا ووٹ ڈالا ۔شبھندو ادھیکاری نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کی۔
حزب اختلاف کے رہنما نے کہاکہ مغربی بنگال کے لوگ اس مرتبہ ترنمول کانگریس کے خلاف ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ بوتھوں تک پہنچ رہے ہیں۔
ترنمول کانگریس کے رہنما مانش بھویاں اور ان کی اہلیہ مانسرنجن بھویاں نے ووٹ ڈالے۔دوسری طرف کھٹال پارلیمانی حلقہ کے کیش پور کے بوتھ نمبر 2 اور بوتھ نمبر 29 میں بی جے پی نے ترنمول پر پولنگ ایجنٹ کو بیٹھنے سے روکنے کا الزام لگایا۔
اسی درمیان گھٹال سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور اداکار دیب نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہاکہ جس طرح 2019 میں لوگوں نے ترنمول کانگریس کی حمایت کی ٹھیک اسی طرح اس مرتبہ بھی ٹی ایم سی کی حمایت کرنے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات: 58 نشستوں پر صبح 11 بجے تک 25 اعشاریہ 76 فیصد ووٹنگ‘ لائیو اپ ڈیٹس - LOK SABHA ELECTION 2024
وشنوپور لوک سبھا کے کھنڈگھوش پر اپوزیشن کو ووٹ ڈالنے سے روکنے الزام لگایا گیا ۔ کھنڈھوش اسمبلی کے کمال پور کھلپاڑہ حلقہ کے بوتھ نمبر 141 میں اپوزیشن کے کسی ایجنٹ کو بیٹھنے نہیں دیا گیا۔