اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج - Protest Against Central Govt

گلبرگہ شہر میں کر ناٹک پردیش کروبا سماج تنظیم کے کارکنان مرکزی حکومت اور جے ڈی ایس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مرکزی حکومت اور جے ڈی ایس کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔

گلبرگہ میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج
گلبرگہ میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 6, 2024, 2:42 PM IST

گلبرگہ میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج (etv bharat)

گلبرگہ:کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں مرکزی حکومت اور جے ڈی ایس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کوربا سماج کے ضلع صدر گورناتھ پوجار نے کہا کہ ‌وزیر اعلی سدرامیا کو پورے ملک میں نان‌کرپٹ اور کرناٹک کے تجربہ کار وزیر اعلی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وزیر اعلی سدرامیا کو سماج کے تمام طبقات میں مقبول ہیں۔ خاص طور پر پسماندہ طبقات میں سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلی کو میسور اربن ڈیو لپمنٹ اتھارٹی میں گپھلہ کا الزام لگاتے ہوئے گورنر کے طرف نوٹس جاری کیا گیا ہے۔‌ اس معاملے سے وزیر اعلی سدرامیا کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔بی جے پی اور جے ڈی ایس کی جانب سے بلا وجہ ایک ایماندار وزیر اعلی کا نام‌خراب کر نے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر پرینک کھرگے کے ہاتھوں 11 گاڑیوں کا افتتاح

ان کا مزید کہنا ہے کہ ریاست میں اگلے تین برسوں تک وزیر اعلی سدرامیا ہی رہے گے۔ریاست کے تمام‌طبقے کے لوگ وزیر اعلی کے ساتھ ہیں۔‌عام لوگ وزیراعلیٰ کے کاموں سے خوش ہیں۔وزیراعلیٰ نے ہمیشہ ہر سماج کے لوگوں کی ترقی کے لئے کام کیا ہے ۔‌بی جے پی اور جے ڈی ایس اپنی سیاسی مفاد کے لئے وزیراعلی کا نام خراب کرنے کی کوشش کر رہی ۔اس لئے وزیراعلی کو جاری کئے گئے نوٹس کو فورا واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details