اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریمل طوفان: کولکاتا اور اس کے اطراف میں 400 درخت اکھڑ گئے - Kolkata Affected Due to Cyclone

طوفان ریمل گزرنے کے بعد کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں تباہی کا منظر سامنے آنے لگے ہیں۔کولکاتا اور اس سے متصل علاقوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔طوفان سے گھر تباہ ہوگئے،بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں پر صاف صفائی کا کام جاری ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 4:57 PM IST

ریمل طوفان:کولکاتا اور اس کے اطراف میں 400 درخت اکھڑ گئے
ریمل طوفان:کولکاتا اور اس کے اطراف میں 400 درخت اکھڑ گئے (etv bharat)

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں طوفان ریمل سے تقریباً 400 درختوں کے اکھڑنے کی اطلاع ہے۔ ماحولیات کے کارکنان نے اکھڑے ہوئے درختوں کی جگہ دوبارہ شجرکاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ریمل طوفان:کولکاتا اور اس کے اطراف میں 400 درخت اکھڑ گئے (etv bharat)

کولکاتا میں طوفان ریمل کے دوران موسلادھار بار اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کافی نقصان پہچا ہے۔طوفان کے دوران سینکڑوں درختیں زمین سے اکھڑ گئے ہیں۔اس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔

کولکاتا کارپوریشن کے محکمہ باغبانی کے ملازمین نے مختلف علاقوں میں گرے ہوئے درختوں کی شاخوں کو کاٹ کر سڑکوں کو صاف کرنے کا کام شروع کردیا۔ سڑکوں کی صاف صفائی کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کرائی جا رہی ہے۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مطابق طوفان ریمل کے گزر جانے کے بعد بھی اس کا اثر ہے۔کہیں کہیں بارش ہو رہی ہے۔اس کے باوجود کارپوریشن کی جانب سے صاف صفائی کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سائیکلون ریمل خطرناک طوفان میں تبدیل، سینکڑوں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ، بنگال میں شدید بارش - Cyclone Remal Updates

انہوں نے بتایاکہ طوفان ریمل کے آنے سے ایک دن پہلے تیز ہواوں کی وجہ سے 12 درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ طوفان ریمل میں 300 سے زائد بڑے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ کولکاتا اور اس کے اطراف میں 100 سے زائد بڑےدرخت گر گئے۔سڑکوں کی صاف صفائی کے بعد شجرکاری مہم چلائی جائے گی تاکہ طوفان میں جو نقصان ہوا اس کی بھرپائی کی جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details