بنگلور:کرناٹک کے قائدین نے مودی حکومت کے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے خلاف ایک قسم کی سازش قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ نریندر مودی حکومت کی کانٹروورشیل وقف امینڈمنٹ بل کے معاملے میں جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کی ایک میٹنگ ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں عوام الناس سے مشورے طلب کیے گئے ہیں۔
کرناٹک کے رہنماؤں نے مودی حکومت کے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا (ETV Bharat Urdu) کرناٹک کے رہنماؤں نے مودی حکومت کے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا (ETV Bharat Urdu) اس معاملے پر بات کرتے ہوئے جمعیت العلماء کے ریاستی صدر مفتی افتخار احمد قاسمی، مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر مظہر شریف اور کرناٹک کانگریس کے اسپوکس پرسن آغا سلطان نے کہا کہ نریندر مودی کی بی جے پی حکومت کا وقف امینڈمنٹ بل مسلمانوں کے آبا و اجداد کی جانب سے ملت کو دیے گئے سرمایہ کو لوٹنے کی ایک منظم سازش ہے۔
کرناٹک کے رہنماؤں نے مودی حکومت کے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا (ETV Bharat Urdu) کرناٹک کے رہنماؤں نے مودی حکومت کے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا (ETV Bharat Urdu) ان ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ملت ہی کے چند لوگوں کی جانب سے اوقافی جائدادوں پر ناجائز قبضے ہیں جن کا برسوں سے استحصال و غلط استعمال کیا جارہا ہے اور اسی بات نے بی جے پی حکومت کو یہ بل لانے کے لیے جرأت و موقع دیا ہے۔ ان ذمہ داران نے اَس بل کی پرزور مخالفت کرتے ہوئے امید جتائی کہ انڈیا الائنس اس اینٹی مسلم، کمیونل و انکانسٹی ٹیوشنل بل کو ہرگز پاس نہیں ہونے دے گا۔
کرناٹک کے رہنماؤں نے مودی حکومت کے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا (ETV Bharat Urdu) کرناٹک کے رہنماؤں نے مودی حکومت کے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا (ETV Bharat Urdu) اس سلسلے میں مفتی افتخار احمد قاسمی نے کہا کہ وقف امینڈمنٹ بل معاملے میں جمعیت العلماء کی جانب سے منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد کی جلد ابتدا کی جائے گی۔
کرناٹک کے رہنماؤں نے مودی حکومت کے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا (ETV Bharat Urdu) کرناٹک کے رہنماؤں نے مودی حکومت کے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا (ETV Bharat Urdu) یہ بھی پڑھیں: