اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدر میں روڈ سیفٹی مہم، پولیس کی جانب سے ہیلمٹ تقسیم - کرناٹک

بیدر ضلع میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے روڈ سیفٹی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر ضلع پولیس کی جانب سے نہ صرف عام لوگوں کے درمیان ٹریفک ضابطوں کو لے بیداری مہم چلائی بلکہ موٹرسائیکل سواروں کے درمیان ہیلمٹ بھی تقسیم کی۔

بیدر ضلع میں روڈ سیفٹی مہم ،پولیس کی جانب سے ہیلمٹ تقسیم
بیدر ضلع میں روڈ سیفٹی مہم ،پولیس کی جانب سے ہیلمٹ تقسیم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 11:36 AM IST

بیدر میں روڈ سیفٹی مہم، پولیس کی جانب سے ہیلمٹ تقسیم

بیدر:ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے روڈ سیفٹی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع پولیس کی جانب سے ناصرف عام لوگوں کے درمیان ٹریفک ضابط اخلاقی کو لے بیداری مہم چلائی بلکہ موٹرسائیکل سواروں کے درمیان ہیلمٹ بھی تقسیم کی۔ پولیس اہلکار سڑکوں کے کنارے کھڑے ہو کر عام لوگوں کو ٹریفک ضابطوں کو لے کر اہم معلومات فراہم کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی یاپھر موٹر سائیکل چلاتے وقت ٹریفک قوانین پر عمل درآمد بے حد ضروری ہے۔ٹریفک ضابطوں پر عمل درآمد سے سڑک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔سڑک حادثات کے واقعات میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ گاڑی چلاتے وقت لاپرواہی ہے۔ بیدر ضلع پولیس کی جانب سے مختلف مواقع پر ٹریفک قوانین بیداری پروگرام سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔عام لوگوں پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کو لے کر زور دیا جا رہا ہے۔ضلع پولیس کی جانب سے مستقبل میں بھی روڈ سیفٹی مہم کے ذریعہ عام لوگوں کو بیدار کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:یادگیر: پینے کے پانی کےلئے دیہاتوں میں مناسب اقدامات پر زور

بیدر ضلع سپریڈنٹ آف پولیس چنابسونا نے ضلع بیدر میں جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین بالخصوص موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے ہیلمٹ پہن کر گاڑی چلانے کی اپیل کی ہے۔ ضلع پولیس کے مطابق ٹریفک ضابط پر سختی سے عمل درآمد کرنے سے دو فائدے ہیں ایک سڑک حادثابت پر قابو پایا جا سکتا ہے اور دوسرا عام لوگوں 500 روپے کے بھاری جرمانے سے بھی بچ سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details