اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنو کے اکبر نگر میں انہدامی کاروائی کا معاملہ اسمبلی میں گونجا

Issue of demolition in Lucknow Akbar Nagar echoed in UP Assembly اترپردیش اسمبلی میں آج لکھنوں کے اکبر نگر میں کی گئی انہدامی کاروائی کے خلاف اپوزیشن ارکان نے جم کر حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اکبر نگر علاقوں میں غریب، دلت، پسماندہ، مسلمان بڑی تعداد میں آباد ہیں۔

لکھنو کے اکبر نگر میں انہدامی کاروائی کا معاملہ اسمبلی میں گونجا
لکھنو کے اکبر نگر میں انہدامی کاروائی کا معاملہ اسمبلی میں گونجا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 6:58 PM IST

لکھنو کے اکبر نگر میں انہدامی کاروائی کا معاملہ اسمبلی میں گونجا

لکھنو: سماجوادی پارٹی سے رکنا اسمبلی اور لکھنو سے لوک سبھا کے امیدوار رویداس ملہوترا نے اسمبلی میں لکھنو کے بھیگم پور کالونی پر انہدامی کاروائی پر اور اکبر نگر رہائشی علاقے میں ہونے والے انہدامی کاروائی پر اہم سوال قائم کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے مکانات کو منہدم نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اکبر نگر علاقوں میں غریب دلت پسماندہ مسلمانوں کے لوگ اباد ہیں یہاں پر ہزاروں گھر تعمیر کیے گئے ہیں یہاں پر سبھی مذاہب کے عبادت گاہیں بھی تعمیر ہے۔

یہاں پر کئی مسجد ہیں اور مدرسے بھی ہیں۔ اس کے باوجود لکھنو مونسپل کارپوریشن اور لکھنو ڈولپمنٹ اتھارٹی غیر قانونی قرار دے کر کے نوٹس جاری کیا اور ایک بار انہدامی کاروائی کے لیے بھی بلڈوزر کے ساتھ وہاں پہنچ گئے لیکن علاقے کے لوگوں نے ہائی کورٹ کا رخ کیا اور ہائی کورٹ نے انہدامی کاروائی پر روک لگا دیا ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لکھنو انتظامیہ ان لوگوں کے مکانات کو منہدم نہ کرے ککریل ندی کے باز اباد کاری کے لیے جو کام کرنا ہے اس کو ضرور کریں لیکن طویل مدت سے رہائشی پذیر لوگوں کو بے گھر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں مدرسے اور مسجد کو منہدم کیا گیا اور وہاں معاملہ حساس ہو گیا اسی طریقے سے اکبر نگر کا بھی معاملہ ہے کہ یہاں مسجد اور مدرسے بھی تعمیر ہیں اگر حکومت اس پر انہدانی کاروائی کرے گی تو معاملہ بہت ہی حساس ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ لکھنو کے عیش باغ علاقے میں واقع موتی جھیل پر غیر قانونی قبضے ہیں اگر حکومت اس پر توجہ دے اور غیر قانونی قبضے کو ختم کر سیاحتی مقامات بنائے تو اس سے حکومت کو اہم فائدہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details