اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے لئے ممتا کو ہرانا ناممکن :شتروگھن سنہا - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Shatrughan Sinha Reaction آسنسول سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور بالی ووڈ کے مشہور اداکار شترو گھن سنہانے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی کے لئے ممتابنرجی کو شکست دینا ناممکن ہے۔ممتابنرجی ایک عوامی رہنما ہیں اور وہ بی جے پی کے لئے سخت چیلنج ہیں۔

بی جے پی کے لئے ممتا کو ہرانا ناممکن :شتروگھن سنہا
بی جے پی کے لئے ممتا کو ہرانا ناممکن :شتروگھن سنہا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 31, 2024, 1:20 PM IST

بی جے پی کے لئے ممتا کو ہرانا ناممکن :شتروگھن سنہا (etv bharat)

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ہندوستانی فلم انڈسٹری میں بہاری بابو کے نام سے مشہور شترو گھن سنہا نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات 2024 آخری مرحلے میں ہے۔سیاسی سرگرمیوں میں جتنی تیزی آئی ہے اس سے زیادہ گرمی ہے۔امید ہے چار جون کو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا،کہنے کا مطلب مثبت تبدیلی کی امید ہے۔

شترو گھن سنہا نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ایک آئرن لیڈی ہیں۔انہوں نے سیاست کی دنیا میں اپنی شناخت بنانے کے لئے جتنی جد وجہد کی ہے وہ دوسروں کے لئے سبق ہے۔ان سے سکھ کر سیاست کی دنیا میں بہت کچھ کیا جا سکتا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو مثبت چیزوں کو اپنانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

رکن پارلیمان شترو گھن سنہا نے کہاکہ بی جے پی آئرن لیڈی ممتا بنرجی سے گھبرائی ہوئی ہے۔انہیں اچھی طرح سے پتہ ہے کہ ممتا دیدی سے مقابلہ کرنا مشکل ہے۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ ممتا دیدی کو شکست دینا بی جے پی کی بس کی بات نہیں ہے۔مغربی بنگال میں ترقیاتی اسکیموں سے پورا ہندوستان متاثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رکن پارلیمان شتروگھن سنہا کی مرکز پر نکتہ چینی

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور بی جے پی مغربی بنگال حکومت کی ترقیاتی اسکیموں سے مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں ۔اس لئے میں کہتاہوں کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی کے لئے ممتابنرجی کو شکست دینا ناممکن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details