اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر میں 2700 فیٹ اونچی پہاڑی پر واقع حضرت میرا سید حسین رحمت اللہ علیہ کی درگاہ توجہ کا مرکز - حضرت میرا سید حسین کی درگاہ

Hazrat Meera Syed husain Dargah in Taragarh اجمیر میں 2700 فیٹ اونچی پہاڑی پر واقع حضرت میر سید حسین رحمت اللہ علیہ کی درگاہ زائرین کی توجہ کا مرکز ہے۔زائرین کی مراد حضرت میرا سید حسین کی دعاؤں سے اللہ قبول کرتا ہے

اجمیر میں 2700 فیٹ اونچی پہاڑی پر واقع حضرت میرا سید حسین رحمت اللہ علیہ کی درگاہ توجہ کا مرکز
اجمیر میں 2700 فیٹ اونچی پہاڑی پر واقع حضرت میرا سید حسین رحمت اللہ علیہ کی درگاہ توجہ کا مرکز

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 8:16 PM IST

اجمیر میں 2700 فیٹ اونچی پہاڑی پر واقع حضرت میرا سید حسین رحمت اللہ علیہ کی درگاہ توجہ کا مرکز

اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر ضلع میں 2700 فیٹ اونچی پہاڑی پر حضرت میرا سید حسین رحمت اللہ علیہ کی درگاہ واقع ہے۔ اس درگاہ پر آج بھی اللہ عزوجل کی بے شمار رحمت نازل ہوتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ زائرین کی مراد حضرت میرا سید حسین کی دعاؤں سے اللہ قبول کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ خصوصی طور پر بے اولاد کو اس درگاہ سے ایک گوندی کے درخت کا پھل دیا جاتا ہے۔لوگوں کا منانا ہے کہ حضرت میرہ صاحب کی دعا سے بے اولاد کو بھی اولاد نصیب ہوتی ہے۔

حضرت میرا سید حسین صاحب کی بارگاہ میں ہی یہ گوندی کا درخت موجود ہے۔درگاہ کے خادم اس درخت کے پھل کو مزار مبارک پر رکھ کر بے اولاد خواتین کو دیتے ہیں۔ روزہ نماز کی تاکید کرتے ہوئے خاص دعا کا طریقہ سمجھاتے ہیں۔ غور طلب ہے کہ حضرت میرا صاحب کی سواری گھوڑے کی چابک اس درخت سے بنی ہوئی ہے۔ ملک کی دیگر ریاستوں سے مختلف مذاہب کے عقیدت مند تارہ گڑھ درگاہ پر حاضری دینے پہنچتے ہیں۔ زائرین جب اس درخت کے پھل کی خصوصیت جانتے ہیں تو حیرت میں پڑھا جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ کے مدرسہ امداد الاسلام میں سالانہ دستار بندی تقریب کا اہتمام

درگاہ میں ایک بلند دروازہ ہے جہاں سے پورا اجمیر شہر کی خوبصورتی نظر آتی ہے۔ درگاہ میں بڑا صحن اور باوڑی بھی ہے۔دوسری جانب گنج شہیدا بھی ہے۔ حضرت میرا سید حسین صاحب کے استانہ بھی بے حد خوبصورت ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details