اجمیر:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح راجستھان میں بھی گرمی کا قہر جاری ہے۔ اجمیر میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔ گرمی سے لوگوں کا برا حال ہے۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے زائرین کو گرمی سے کچھ حد تک راحت دلانے کے مقصد سے واٹر کینن کا استعمال کیا جارہا ہے۔درگاہ کے احاطے اور اس کے اطراف میں پانی کاچھڑکاو کیا جارہا ہے۔
درگاہ کمیٹی کے اسسٹنٹ ناظم الحاج محمد عادل نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سنیچر سے نوتپا کا اغاز ہو چکا ہے۔ ایسے میں اجمیر شریف پہنچنے والے زائرین کے لیے اب مسٹ شاور مشین کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زائرین پر پانی کا چھڑکاؤ کرکے انہیں راحت پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔