اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: کرناٹک میں بہمنی سلطنت کایوم تاسیس سرکاری سطح پر منانے کے لئے حکومت سے مطالبہ - FOUNDATION DAY CELEBRATION - FOUNDATION DAY CELEBRATION

گلبرگہ میں بہمنی سلطنت کا 677 واں یوم تاسیس منانا گیا۔ اس‌ موقعے پر شہر کے سماجی و ملی مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی اور بہمنیہ سلطنت کے پیشواؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

گلبرگہ میں بہمنی سلطنت کا یوم تاسیس
گلبرگہ میں بہمنی سلطنت کا یوم تاسیس (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 3:17 PM IST

گلبرگہ (کرناٹک): گلبرگہ شہر میں بہمنی سلطنت کا 677 واں یوم تاسیس کا جلسہ، حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ میں منعقد کیا گیا۔ یہ جلسہ حضرت خواجہ بندہ نواز ایوان اردو انجمن ترقی اردوہال میں سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔

گلبرگہ میں بہمنی سلطنت کا یوم تاسیس (Etv Bharat)

اس موقع پر مہمانان خصوصی اور مقررین نے بہمنی دور کی سنہری تاریخ اور 18 بہمنی سلاطین کے شاندار کارناموں پر بھر پور روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک میں بہمنی دور حکومت کی کئی تاریخی عمارتیں اور گنبد خستہ حالی کا شکار ہیں جس پر آثار قدیمہ کو توجہ دینے اور بہمنی سلطنت کا یوم تاسیس سرکاری سطح پر منانے کا حکومت سے مطالبہ کیا گیا۔

گلبرگہ میں بہمنی سلطنت کا یوم تاسیس (Etv Bharat)

اس موقع پر عبد الجبار ایڈوکیٹ صدر سٹی زنس لیگل اکیڈمی، مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ، سید نذیر الدین متولی و بانی صدر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ مائناریٹی ایمپلائز اسوسی ایشن گلبرگہ اور ساجد علی رنجولوی بانی صدر ویوید ادیش سماج سیوا سمیتی گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اظہار خیال کیا۔

اس جلسے کے دوران بہمنی سلاطین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا بشیر عالم قائد مسلم لیگ نے نہایت خوش اسلوبی سے نظامت کے فرائض انجام دیئے آخر میں مجیب علی خان بانی صدر مجیب علی خان میوزیم اینڈ کلچرل فورم گلبرگہ نے دلچسپ انداز میں شکریہ ادا کیا۔ جلسے میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details