علی گڑھ: اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں ایک بچی جس کی عمر تقریباً پانچ سال ہے اپنے گھر سے ٹافیاں لینے کی لئے نکلی مگر راستے میں ہی اس بچی پر آوارہ کتوں نے حملہ کر کے اسے زمین پر پٹخ دیا اور کئی جگہ سے نوچ ڈالا۔ لڑکی کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ کی بھیڑ جمع ہو گئی۔
انہوں نے حملہ آور کتوں کے گروہ کو وہاں سے بھگا دیا اور پھر بچی کے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی۔ اہل خانہ اسے زخمی حالت میں اسپتال لے گئے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
یہ پورا معاملہ میٹرو پولس کے سول لائن تھانہ علاقہ کے تحت ڈوڈ پور علاقہ کا ہے۔ جہاں اتوار کو ایک لڑکی ٹافی خریدنے گھر سے نکلی تھی کہ راستے میں ہی آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کر دیا۔