گیا : بہار میں گیا ضلع پولیس نے امام گنج تھانہ کے ماتحت امام گنج بازار سے تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں آصف خان، شاہ رخ خان اور تبّو خان ہیں۔ ضلع پولیس کے مطابق کسی بڑی واردات کو یہ انجام دینے جا رہے تھے۔ تبھی پولیس نے ان کا تعاقب کر گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے پسٹل، کارتوس اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس ان کے مجرمانہ ریکارڈ کو بھی کھنگال رہی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ سبھی پیشہ ور مجرم ہیں اور یہ غیر قانونی کاموں کو انجام دیتے ہیں۔ امام گنج ڈویژن کے ڈی ایس پی نے بتایا کہ تھانہ کے سب انسپکٹر امیت کمار، چندن کمار رام اور پولیس جوان گاڑی چیکنگ کے لیے نکلے تھے۔ تبھی کوٹھی موڑ سے قریب سو گز کی دوری پر واقع پنجاب نیشنل بینک کے سامنے پولیس افسران اور جوانوں کی جانب سے گاڑی چیکنگ کی جا رہی تھی۔ اسی دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد تیزی سے امام گنج بازار کی طرف آرہے تھے، جو پولیس کی ٹیم کو دیکھ کر گاڑی گھما کر بھاگنے لگے۔