نوئیڈا: سڑک کے کناروں ریہڑی اور ٹھیلے لگا کر ذریعہ معاش کا انتظام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ برسوں برس سے ہمارے مسائل جوں کے توں ہیں۔کہیں کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ ہر طرف لا قانونیت کا بول بالا ہے۔ لہذا اب ہم لوگ بھی انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما کر اپنے مسائل کو خود حل کرنے کی کوشش کریں گے اور اپنے امیدوار بھی کھڑے کریں گے۔
اس تناظر میں لکھنؤ اور گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں سڑک کے دکاندار سیاست میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ آج بھی نوئیڈا میں کام کی تلاش کرنے والے افراد غنڈوں سے پریشان ہیں۔خاص کر نوئیڈا اتھارٹی کے افسران پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔
اسٹریٹ وینڈرس نے کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی دکانوں کے بدلے پیسے لے رہی ہے لیکن آج تک مسائل حل نہیں ہوئے، دکانوں پر بجلی اور پانی نہیں ہے۔اسٹریٹ وینڈرس کا کہنا ہے کہ نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او ملاقات کا وقت نہیں دیتے تو پھر ہمارے مسائل کیسے حل ہوں گے۔