اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ میں ان دنوں شدید گرمی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔کہیں پینے کے لیے پانی کی قلت ہے تو کہیں کسانوں کو اپنی فصل بچانے کے لیے ہزاروں روپے خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔اورنگ آباد ضلع کے اڈول گاؤں کا جہاں پر شدید گرمی کی وجہ سے کسان کی انار کی فصل تباہ ہو رہی ہے۔وہیں کسانوں نے انار کی فصل کو برباد ہونے سے بچانے کے لئے سفید کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے ان کی فصل کو کافی نقصان ہو رہا تھا۔جھاڑیوں پر لگے انار زمین پر گر رہے تھے، انار کی پیداوار توقع کے مطابق نہیں ہو رہی تھی۔انہیں پانی بھی بہت زیادہ لگ رہا تھا۔ انار کے پیڑوں پر بہت زیادہ دھوپ کی وجہ سے انار خراب ہو رہے تھے۔اسی لیے ان کاشتکاروں نے اپنے انار کی فصل پر سفید کپڑا ڈھاک دیا جس کی وجہ سے پیڑوں کو دھوپ سے بچایا جا سکے۔