بنگلورو میں ملاقات کاروبار کا اہتمام ،بزنس نیٹ ورکنگ میٹنگ میں آنٹرپرنیورز کی رہنمائی (etv bharat) بنگلورو:ریاست کرناٹک کے داراکحکومت بنگلورو میں واقع مسلم انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کی ایک ذمہ دار پہل، بزنس نیٹ ورکنگ میٹ جس کا مقصد تاجروں اور کاروباریوں کو باہمی فائدہ پہنچانا ہے، میں متعدد آنٹرپرنیورز اور اسٹارٹ اپس کی شرکت رہی۔ کاروبار کی دنیا میں قدم رکھنے والے مرد و خواتین نے مسلم انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کی اس پہل کی جم کر تعریف کی۔
اس موقع پر آنٹرپرنیورز نے ملاقات کاروبار بزنیس نٹ ورکنگ میٹ کے متعلق اپنے تجربات پر تبادلہ خیال کئے۔ آنٹرپرنیورز نے کہا کہ مسلم انڈسٹریلسٹ اسوسئیشن صلاحیتوں کا انبار ہے جہاں تجربے کار انڈسٹریلسٹس کی جانب سے آنٹرپرنیورز و اسٹارٹ اپس کی رہنمائی کی جارہی ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو ترقی کی راہ لے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سے بہت فائدہ پہنچ رہا ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں ریاست و ملک کے دیگر تاجروں کے ساتھ مل کر آنٹرپرنیورز کی ایک بڑی برادری تشکیل دی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسیی ایشن کی جانب سے ملاقات کاروبار کا انعقاد - Mulakhat e Karobar in Karnataka
ملاقات کاروبار میں شرکت کرنے والے آنٹرپرنیورز نے کہا کہ اس بزنس نیٹ ورکنگ میٹنگ نے ہمیں یہ احساس دلایا کہ ہم اکیلے نہیں ہیں۔ بہت سارے لوگ ہمارے کاروبار میں ہماری مدد کرنے کے لیے موجود ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب اس بزنس نیٹ ورک میٹنگ میں دوستانہ ماحول کا تجربہ کیا گیا جہاں مالم تاجروں میں شاندار نظم و ضبط دیکھا گیا۔