اردو

urdu

ETV Bharat / state

پورے بھارت کو فلسطین کی حمایت کرنی چاہیے: عبدالمعید خان پھولپوری - POST ON PRO PALESTINE - POST ON PRO PALESTINE

ممبئی میں مقیم عالم دین عبدالمعید خان پھولپوری نے فلسطین کے حوالے سے کہا کہ مظلومین کے ساتھ کھڑے رہنا ہی ہماری روایت ہے، اسی لیے ہمیں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ اگر انتظامیہ نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تو اس کے لیے ہم کورٹ کا سہارا لیں گے۔

پورے بھارت کو فلسطین کی حمایت کرنی چاہئے: مولانا محیط پھولپوری
پورے بھارت کو فلسطین کی حمایت کرنی چاہئے: مولانا محیط پھولپوری (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 7:40 PM IST

پورے بھارت کو فلسطین کی حمایت کرنی چاہئے: عبدالمعید خان پھولپوری (پورے بھارت کو فلسطین کی حمایت کرنی چاہئے: عبدالمعید خان پھولپوری)

ممبئی: مولانا عبدالمعید خان پھولپوری کا کہنا ہے کہ بھارت کا سب سے پرانا موقف فلسطین کے ساتھ رہا ہے، جب سے بھارت آزاد ہوا تب سے وہ فلسطین کے ساتھ رہا ہے۔ یہی نہیں موجودہ بی جے پی حکومت بھی اقوام متحدہ میں فلسطین کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور فلسطینیوں کی مدد کر رہی ہے، جو بھی اُن کے لیے سہولت ہے وہ مہیّا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن آج جو چھوٹی چھوٹی فرقہ پرست تنظیمں طاقتیں ہیں، وہ تلملا جاتی ہیں اور اس طرح کے ادارے اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔ مسلمان ہی نہیں بلکہ بھارت کو بھی فلسطین کو حمایت کرنی چاہیے، کیونکہ وہاں صرف مسلمان نہیں بلکہ مظلومین میں یہودی عیسائی مسلمان سب شامل ہیں۔

پھولپوری کہتے ہیں کہ مظلومین کے ساتھ کھڑے رہنا یہی ہماری روایت ہے۔ اسی لیے ہمیں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، اگر انتظامیہ نے اُنہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتی ہے تو اُنہیں کورٹ کا سہارا لینا ہوگا۔

غور طلب ہو کہ ممبئی کے سومیا کالج کی پرنسپل پروین شیخ کو اس وقت کالج انتظامیہ نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا جب اُنہوں نے فلسطین کی حمایت میں کچھ پوسٹ شیئر کیے اور اُنہیں لائیک کیا۔ اس کے بعد بی ہے پی لیڈر نُپر شرما نے اُن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کالج انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details