اردو

urdu

ETV Bharat / state

الیکشن کمیشن نے کرناٹک کی چامراج نگر سیٹ پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا - re polling on Chamarajanagar - RE POLLING ON CHAMARAJANAGAR

Re-polling on one booth in Karnataka's Chamarajanagar الیکشن کمیشن نے کرناٹک کے چامراج نگر لوک سبھا حلقہ کے ایک پولنگ بوتھ پر 29 اپریل کو دوبارہ پولنگ کرانے کی ہدایت دی ہے۔ اس بوتھ پر قبل ازیں ووٹنگ کے دوران توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا
الیکشن کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا

By UNI (United News of India)

Published : Apr 27, 2024, 10:20 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کے چامراج نگر لوک سبھا حلقہ میں ایک پولنگ بوتھ پر توڑ پھوڑ اور اس کے بعد ووٹنگ کے بائیکاٹ کے واقعہ کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے 29 اپریل کو دوبارہ پولنگ کرانے کی ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو کرناٹک کی 28 میں سے 14 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس دوران انڈیگ نٹا گاؤں کے پولنگ اسٹیشن 146 میں توڑ پھوڑ کی گئی، جس کے پیش نظر کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ گاؤں والوں کی طرف سے ووٹنگ کے بائیکاٹ نے الیکشن کمیشن کو مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر 26 اپریل کو ہونے والے پچھلے انتخابات کو عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 58(2) اور 58A(2) کے تحت ’باطل‘ قرار دینے پر مجبور کیا۔


ہفتہ کو جاری کردہ ایک سرکاری حکم میں، الیکشن کمیشن نے کہا ’’22-چامراج نگر پارلیمانی حلقہ کے لئے ریٹرننگ آفیسر اور جنرل آبزرور کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کی بنیاد پر اور تمام مادی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، کمیشن عوامی نمائندگی ایکٹ، 1951 (2) اور 58A (2) کے تحت اعلان کرتا ہے کہ جامراج نگر ضلع کے تحت آنے والے 21 جامراج نگر پارلیمانی حلقے میں پولنگ 26 اپریل کو اسٹیشن نمبر 146، گورنمنٹ لوئر پرائمری اسکول، انڈگناتھ، 221-ہنور اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ صفر ہوگی۔‘‘

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details