مظفر نگر:آج پورے ملک میں عید الاضحی کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے تو وہیں ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں عید الاضحی کی نماز عید گاہ، مساجد اور مدارس میں پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔ حکومت کی بتائی گئی
سرکاری گائیڈ لائن کے مطابق ہی عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی۔ اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ کوئی کہیں سڑکوں پر نماز ادا نہ کرے۔ عید الاضحی کی نماز کے دوران ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی پوری طرح سے مستعد رہے۔ اس دوران عید الاضحی کی نماز کی ڈرون کیمرے سے نگرانی کی گئی۔
عید الاضحی کی نماز کے لیے عید گاہ کمیٹی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں دیر شام ہی مکمل کر لی گئی تھیں۔ آج ہزاروں عقیدت مندوں نے عید گاہ میں عید الاضحی کی نماز پرمن طریقے سے ادا کی اور ملک اور دنیا میں امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کیں، نیز بے تحاشہ پڑھ رہی گرمی کے پیش نظر بارش کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید الاضحی کے بعد شہر قاضی اور پولیس اور ضلع انتظامیہ نے مظفر نگر کے عوام کو عید الاضحی کی مبارکبا دی۔
مزید پڑھیں: