مظفر نگر: اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں سج دھج کر تیار ہوئی دلہن دولہے کا بے صبری سے انتظار کرتی رہی، لیکن شام ہونے پر بھی جب دولہا بارات لے کر دلہن کے گھر نہیں پہنچا تو شادی کی خوشیوں میں ماتم چھا گیا۔ دلہن اور اس کے اہل خانہ شام تک بارات کا انتظار کرتے رہے، لیکن دہلیز پر بارات نہیں آئی تو پیروں تلے زمین نکل گئی۔ خوشی کا ماحول غم میں تبدیل ہو گیا۔
غور طلب ہو کہ دولہے نے شادی میں کریٹا کار کی ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر شادی سے انکار کر دیا، متاثر اہل خانہ نے پولیس میں شکایت کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
معاملہ مظفر نگر ضلع کے تھانہ منصور پور علاقے کے رسول پر دبھیڑی کا ہے، جہاں محمد یعقوب کی بیٹی کی شادی چتوڑا گاؤں کی رہائشی امیر عالم کے ساتھ ہونی تھی لیکن شادی کے آخری لمحات میں دولہے اور اس کے اہل خانہ نے بارات لانے سے انکار کر دیا۔