گیا:شعبہ طب میں مسلم ہے یونانی میڈیسن اور اس کے علاج کے طریقہ کار بھی فطری امر ہے جو کہ کسی طرح کے مضر اثرات مریضوں پر مرتب نہیں کرتے ہیں۔ ضلع گیا کے نظامیہ یونانی میڈیکل کالج و اسپتال سے بی یو ایم ایس ڈاکٹر بننے والی پٹنہ کی آفرین پروین نے اپنے تاثرات میں ان خیالات کا اظہار کیاہے۔ آج یونانی میڈیکل کالج وہسپتال میں تقسیم اسناد تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں 80 طلبہ و طالبات بی یو ایم ایس مکمل کر فارغ ہوئے ہیں۔
آفرین بہار کے پٹنہ ضلع کی رہنے والی ہے ،بھائی بہنوں میں بڑی آفرین بی یو ایم ایس کی ڈگری حاصل کرکے فارغ ہونے والے طلبہ و طالبات کے ساتھ انٹر شپ بھی کرچکی ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے ان سے خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ اب وہ عملی زندگی میں قدم رکھیں گی اور پٹنہ میں ہی مقیم ره کر پریکٹس کریں گی۔
آفرین کے شوہر بھی ڈاکٹر ہیں حالانکہ آفرین کے خاندان کا کوئی دوسرا فرد ڈاکٹر نہیں ہے۔ آفرین اپنے گھر میں اکلوتی ہیں جو ڈاکٹر بنی ہیں۔ ان کے والد پٹنہ میں ایک بینک میں منیجر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ بی یو ایم ایس کے ڈاکٹروں کو فائدہ حاصل نہیں ہے بلکہ ایم بی پی ایس کے برابر میں ان کا درجہ ہے اور لوگ پھر سے فطری علاج کی طرف لوٹ رہے ہیں۔