نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے جس میں طبی بنیادوں پر اپنی عبوری ضمانت میں سات دن کی توسیع کی درخواست دی ہے، واضع رہے کہ اروند کیجریوال مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے کے سلسلے میں 50 دن جیل میں رہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی نے پیر کو یہ بتایا کہ، "کیجریوال کو 10 مئی کو دہلی کی تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا تھا، 50 دن بعد جب وہ مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے سے منسلک بدعنوانی کے الزام میں جیل میں تھے اور سپریم کورٹ نے انہیں یکم جون تک ضمانت دینے پر اپنی رضامندی دکھائی تھی۔
عام آدمی پارٹی کے مطابق، دہلی کے وزیر اعلیٰ نے گرفتاری کے بعد جیل میں رہنے کے دوران اپنا 7 کلو گرام وزن کم کیا ہے اور ان کا کیٹون لیول زیادہ ہے جو کسی سنگین بیماری کی طرف اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔
"پارٹی نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے عآپ کنوینر کو پوزیٹرون ایمیشن ٹوموگرافی اور کمپیوٹنگ ٹوموگرافی (پی ای ٹی ۔ سی ٹی) اسکین اور کچھ دیگر طبی ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا تھا جس کی وجہ سے کیجریوال نے اپنی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی ہے۔"
"جیل سے رہا ہونے کے بعد، کیجریوال جاری لوک سبھا انتخابات کے لئے انڈیا اتحاد کی مہم میں شامل ہو گئے ہیں۔ کیجریوال کو عام انتخابات کے انتخابی شیڈول کے اعلان کے چند دن بعد، 21 مارچ کو ایکسائز پالیسی کیس میں ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ نے گرفتار کر لیا تھا۔"