اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلورو وفد کا دوہ اجمیر شریف - Bengaluru Delegation In Ajmer - BENGALURU DELEGATION IN AJMER

ایوب خان کی قیادت میں 15 افراد پر مشتمل بنگلورو کے ایک وفد نے اجمیر درگاہ پر حاضری دی۔ وفد نے کرناٹک حکومت میں اقلیتی وزرا کی کامیابی اور ان کی لمبی عمر کے لیے دعائیں مانگی۔

بنگلورو وفد کا دوہ اجمیر شریف
بنگلورو وفد کا دوہ اجمیر شریف (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 12:26 PM IST

بنگلورو وفد کا دوہ اجمیر شریف (etv bharat)

اجمیر:ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں موسم کے خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی عالمی مشہور صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر زائرین کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گرمی سے راحت ملتے ہی درگاہ شریف میں زائرین کی خاصی رونق دیکھی جا رہی ہے۔

ملک کی مختلف ریاستوں سے زائرین پہنچ رہے ہیں۔ ایسے میں کرناٹک کے بنگلوروں سے بھی زائرین بڑی تعداد میں پہنچ کر حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں چادر پوشی کر رہے ہیں۔ بنگلورو کے ایوب خان، ریاض احمد، ریان خان اور ضمیر احمد سمیت 15 ممبران پر مشتمل ایک وفد نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی۔

وفد نے ملک ہندوستان میں امن و امان اور خوشحالی کی دعا کی۔ خادم سید سلیم بننا چشتی کے مطابق ملک بھر میں اچھی برسات اور اجمیر کے موسم میں بہتری آنے کی وجہ سے زائرین کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔ اجمیر درگاہ تمام مذاہب کے عقیدت مندوں کے لیے ادب اور احترام کا ایک بڑا مرکز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اجمیر میں خصوصی دعا کا اہتمام

خدام کی جانب سے زائرین کی دستار بندی اور تبرک پیش کرتے ہوئے حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے 813ویں عرس کی جانکاری بھی دی جا رہی ہے۔ آئندہ 813ویں عرس کا آغاز ایک جنوری 2025 سے ہو جائے گا۔ اس میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین شرکت کرنے اجمیر شریف پہنچیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details