اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹی ایم سی پر بائیں محاذ کی خاتون ایجنٹ کو ہراساں کرنے کا الزام - CPIM Candidate Saira Shah Halim - CPIM CANDIDATE SAIRA SHAH HALIM

Lok sabha Election 2024 کولکاتا کے بالی گنج میں واقع ایک پائیوٹ اسکول میں ووٹنگ کے دوران بائیں محاذ کی خاتون پولنگ ایجنٹ کو مبینہ طور ہرہراساں کرنے کا واقعہ پیش ایا ہے۔سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم نے ترنمول کانگریس کے حامیوں پر ہراسااں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ٹی ایم سی پربائیں محاذ کی خاتون ایجنٹ کو ہراساں کرنے کا الزام
ٹی ایم سی پربائیں محاذ کی خاتون ایجنٹ کو ہراساں کرنے کا الزام (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 1, 2024, 7:00 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے 9 پارلیمانی حلقوں دمدم، باراسات، بشیرہاٹ، ڈائمنڈ ہاربر، متھرا پور، کولکاتا نارتھ، کولکاتا ساؤتھ، جئے نگر، جادو پور حلقوں میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت ساتویں اور آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔مغربی بنگال کے بیشتر پارلیمانی حلقوں میں تشدد کے انگنت واقعات رونما ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔

اسی درمیان کولکاتا جنوب سے سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم نے بالی گنج میں واقع ایک پائیوٹ اسکول میں ترنمول کانگریس کے حامیوں پر غنڈہ گردی کرنے کا الزام لگایا ہے۔سائزہ شاہ حلیم نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی امیدوار مالا رائے کے حامیوں نے سی پی آئی ایم کی ایک خاتون کارکن کو پولنگ ایجنٹ کے طور پر بوتھ میں بیٹھنے نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابات ختم، اب میں پرانے پیشے کی طرف واپس لوٹ رہا ہوں: متھن چکرورتی -

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے حامیوں پر انہیں گالی اور مارنے کی دھمکی کا الزام لگایا۔ کولکاتا ساؤتھ سے سی پی آئی (ایم) کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم نے کہاکہ روشن آرا، سابق اپوزیشن لیڈر سوریہ کانت مشرا کی بیٹی کو بوتھ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی۔ یہ ترنمول کانگریس کے بوتھ ایجنٹوں نے کیا تھا۔ انہوں نے مجھے دھمکی بھی دی۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی اور اس معاملے میں مداخلت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details