علی گڑھ: سپریم کورٹ نے بدھ کو عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو اقلیتی کردار سے متعلق جاری سماعت میں تمام دلائل کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ اقلیتی ادارے کا قومی اہمیت کا ادارہ ہونے میں کوئی حرج نہیں، سپریم کورٹ کے اس تبصرے کو اہم مانا جارہا ہے۔ آج آٹھویں روز سپریم کورٹ میں اے ایم یو اقلیتی کردار سے متعلق سماعت جاری ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ راجیو دھون دلائل پیش کریں گے اس کے بعد اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل دلائل پیش کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ مرکز نے عدالت میں اپنی ایک تحریری دلیل میں کہا ہے کہ اے ایم یو ایک قومی ادارہ ہے، اسے اقلیتی ادارہ نہیں سمجھا جانا چاہیے چاہے اس یونیورسٹی کو کسی اقلیتی شخص نے قائم کیا ہو یا نہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہ میں سات ججوں کی آئینی بنچ اے ایم یو کے اقلیتی کردار معاملے کی سماعت گزشتہ آٹھ روز سے جاری ہے۔