اردو

urdu

ETV Bharat / state

مجاہد جنگ آزادی حکمت اللہ خان کی یاد میں مرادآباد میں ضلع سطحی کیرم ٹورنامنٹ کا انعقاد - مرادآباد

Carrom Tournament In Moradabad مرادآباد میں مجاہد جنگ آزادی حکمت اللہ کی یاد میں کیرم ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ سے منتخب کھلاڑیوں کو صوبائی سطح پر کھیلنے کا موقع ملے گا۔

مجاہد جنگ ازادی حکمت اللہ خان کی یاد میں مرادآباد میں ضلع سطحی کیرم ٹورنامنٹ کا انعقاد
مجاہد جنگ ازادی حکمت اللہ خان کی یاد میں مرادآباد میں ضلع سطحی کیرم ٹورنامنٹ کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 3:33 PM IST

Updated : Feb 27, 2024, 3:59 PM IST

مرادآباد:مجاہد جنگ آزادی حکمت اللہ خان کی یاد میں مرادآباد میں کیرم ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع سطحی اس ٹورنامنٹ میں مرادآباد اور آس پاس کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو کانپور میں صوبائی سطح پر ہونے والے کیرم ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع ملے گا جہاں سے قومی سطح پر ہونے والے کیرم ٹورنامنٹ کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

حکمت اللہ خاں میموریل کیرم ٹورنامنٹ کے سیکرٹری ارشد اللہ خان نے اس متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جنگ آزادی کے مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے اس کیرم ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کھیل کے ذریعے بھی آپسی بھائی چارہ میل محبت کو بڑھایا جا سکتا ہے ۔ یہی اس ٹورنامنٹ کا خاص مقصد تھا۔اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے اس ٹورنامنٹ میں ہندو مسلم سکھائی سبھی مذاہب کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے بھائی چارے کا پیغام دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈبلیو پی ایل 2024 کا آغاز شاندار تقریب کے ساتھ، بالی ووڈ ستاروں نے دھوم مچا دی

ارشد اللہ خان نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کی خاصیت یہ تھی کہ اس میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو جو ٹرافی دی گئی اس کی لمبائی تقریبا ساڑھے چھ فٹ تھی جو کہ ایک عام انسان کی لمبائی سے بھی زیادہ تھی انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش میں شاید اس طرح کی ٹرافی پہلی بار دی گئی ہے انہوں نے امید جتائی کہ یہاں سے جیتے ہوئے کھلاڑی جن کا انتخاب کانپور میں صوبائی سطح کے لیے کیا گیا ہے اپنے شہر ملک اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

Last Updated : Feb 27, 2024, 3:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details