اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلکتہ ہائی کورٹ میں شیخ شاہجہان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد - sandeshkhali incident

Sheikh Shahjahan Bail Application Rejects کلکتہ ہائی کورٹ نے منگل کے روز ای ڈی کی ٹیم پر حملہ کرانے کی سازش کے الزام میں گرفتار شیخ شاہجہاں کی پیشگی ضمانت کی درخواست درخواست کو خارج کر دیا۔

کلکتہ ہائی کورٹ میں شیخ شاہجہان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد
کلکتہ ہائی کورٹ میں شیخ شاہجہان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 5:48 PM IST

کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ نے شیخ شاہجہان کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ ہائی کورٹ کے جسٹس دیبانشو باسک اور جسٹس شبیر راشدی کی ڈویژن بنچ نے منگل کو یہ حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ دستاویزات کی بنیاد پر تفتیش جاری ہے۔ عدالت کو ای ڈی کے روک میں کوئی کمی نظر نہیں آتی۔ عدالت نے کہا کہ اسی وجہ سے شاہجہان کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف مغربی بنگال کے سندیش کھالی میں ترنمول کانگریس لیڈر شاہجہاں شیخ کے ٹھکانوں پر تلاشی مہم کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے اہلکاروں پر مبینہ حملوں کی تحقیقات کی کارروائی کرتے ہوئے ان کے قریبی تین ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے منگل کو بتایا کہ نظام پیلس میں گھنٹوں پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی نے ضیاء الدین مولاہ، دیدار بخش مولاہ اور فاروق اکونجی کو گرفتار کیا۔ انہیں سی بی آئی ہیڈ کوارٹر میں طلب کیے جانے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ مولاہ ٹی ایم سی کے سربیریا-اگھراتی گرام پنچایت کے سربراہ ہیں جب کہ دیدار بخش ایک پیشہ ور سیکورٹی اہلکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہجہان شیخ کی 12 کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد ضبط

کلکتہ ہائی کورٹ کی طرف سے 6 مارچ کو انسداد بدعنوانی ایجنسی کو مبینہ حملوں کی تحقیقات کا حکم دینے کے بعد یہ اس طرح کی پہلی گرفتاری ہے۔ سی بی آئی شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں میں ای ڈی کے اہلکاروں پر مبینہ حملے کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details