اردو

urdu

ETV Bharat / state

سندیش کھالی میں بی جے پی مہیلا مورچہ کا دورہ، خواتین کا پولیس انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ

Sandeshkhali Chaos سندیش کھا لی میں ایک بار پھر خواتین نے احتجاج شروع کردیا ہے ۔خواتین کا الزام ہے کہ پولس غیر قانونی طور پر ان کے گھر والوں کو گرفتارکررہی ہے۔خواتین پولس کی گاڑی کے سامنے لیٹ کر احتجاج کررہی ہے۔ان کی شکایت ہے کہ پولس ان کے شوہر اور بیٹوں کو علاقے سے لے گئی ہے۔ مبینہ طور پر جن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں ہائیر سیکنڈری امتحان کے طالب علم بھی شامل ہیں۔

سندیش کھالی میں بی جے پی مہیلا مورچہ کا دورہ,خواتین کا پولس انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ
سندیش کھالی میں بی جے پی مہیلا مورچہ کا دورہ,خواتین کا پولس انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ

By UNI (United News of India)

Published : Feb 23, 2024, 4:43 PM IST

شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال بی جے پی مہیلا مورچہ کی جانب سے ایک ٹیم جمعہ کو سندیش کھالی کا دورہ کررہی ہے۔اس وفد کے دورے کی وجہ سے بی جے پی حامی خواتین میں جوش و خروش ہے۔گاؤں والوں کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے توڑ پھوڑ کے جھوٹےالزام میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ جب پولیس انہیں گھر سے لے گئی تو گاؤں والوں نے مزاحمت کی۔ سب سے پہلے درختوں کے تنوں کو سڑک پر پھینک کر سڑک بلاک کردیا گیا ہے۔

اس کے بعد ایک خاتون پولیس کی گاڑی کے سامنے لیٹ گئی۔ پولیس کے ذریعہ اسے ہٹائے جانے کے بعد بی جے پی مہیلا مورچہ کے نمائندے گاؤں کی خواتین کے ساتھ سڑک پر بیٹھ گئے۔ جب پولیس نے اس مزاحمت کو ہٹایا تو کشیدگی پیدا ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:مفرور ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں شیخ کے ساتھیوں کی رہائش گاہوں پر ای ڈی کی چھاپہ ماری

۔ بی جے پی مہیلا مورچہ کی سربراہ فالگونی نے بتایاکہ گاؤں کی خواتین امن سے رہ رہی تھیں، ان کے ہاتھوں میں لاٹھیاں بھی نہیں تھیں۔ پولیس انہیں بے دردی سے گھسیٹ کر لے گئی۔ پولس کی گاڑی ایک خاتون کے پاؤں پر سے چلی گئی۔

فالگونی نے مزید کہاکہ سندیش کھالی میں، پولیس قصورواروں کو چھپانے کے لیے بے گناہوں پر تشدد کر رہی ہے۔ ہائیر سیکنڈری کے طالب علم کو امتحان کے دوران گھر سے اٹھا لیا گیا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details