بریلی: ریاست اترپردش کے بریلی میں اسلحہ لائسنس کی منسوخی پر پریشان بھارتیہ جنتا پارٹی کے بریلی مہانگر سے بی جے پی کے نائب صدر پردیپ اگروال نے سوشل میڈیا پر اپنا دکھ ظاہر کیا ہے اور مسلم مذہب اختیار کرنے کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بی جے پی کے سینئر لیڈروں کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے اپنی پوسٹ میں لکھا، 'میں پردیپ اگروال، نائب صدر، بھارتیہ جنتا پارٹی بریلی مہانگر ہوں۔ کل کے واقعے کے بعد سے پارٹی کے کسی سینئر لیڈر نے، کسی ایم ایل اے، کسی ایم پی، کسی وزیر، کسی اعلیٰ عہدیدار نے میرے معاملے کو نوٹس میں نہیں لیا۔
انھوں نے آگے لکھا کہ اگر کوئی میرا ساتھ نہیں دے سکتا تو کم از کم میرے لیے کھڑا ہو کر پیار سے دو بول تو بول سکتا ہے۔ مجھے اس واقعے سے اتنا دکھ ہوا ہے کہ میں سوچ رہا ہوں کہ کیوں نہ میں ہندو مذہب چھوڑ کر مسلم مذہب اختیار کر لوں، جہاں ان کے ساتھ میں رہوں گا تو درد ہوگا، لیکن دکھ نہیں ہوگا۔ لیکن میرے لیے کوئی بھی نہیں بول رہا ہے۔ باقی جو بھی تقدیر کو منظور ہوگا۔ بھائی اب اگر میری بات نہیں سنی گئی تو میں 15 دن کے اندر مسلمان ہو جاؤں گا۔