اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار میں 9 کانوڑیوں کی موت، ڈی جے ٹرالی ہائی ٹینشن تار کی زد میں آ گئی - Bihar Vaishali Kanwariya Accident - BIHAR VAISHALI KANWARIYA ACCIDENT

بہار کے ویشالی میں کانوڑ یاترا کے دوران ایک دردناک حادثے میں 9 کنواریوں کی ایک ساتھ موت ہو گئی جب کہ دو دیگر کانوڑیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ کانوڑیے ڈی جے پر گانا بجاتے ہوئے پہلیجا جا رہے تھے۔ اسی دوران ڈی جے کی گاڑی ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گئی۔

مرنے والے کانوڑیوں کے لواحقین صدمے سے نڈھال
مرنے والے کانوڑیوں کے لواحقین صدمے سے نڈھال (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 7:04 AM IST

ویشالی:بہار کے ویشالی میں کانوڑ یاترا کے دوران ایک بڑا حادثہ رونما ہوا ہے۔ کانوڑیوں کی ڈی جے گاڑی ہائی ٹینشن تار کی زد میں آگئی جس کی وجہ سے 9 کانواڑیوں کی موت ہوگئی۔ اس واقعے میں دو کانواڑیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ یہ حادثہ ویشالی کے حاجی پور انڈسٹریل تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ انڈسٹریل تھانہ علاقہ کے گاؤں سلطان پور میں رہنے والے ایک درجن سے زائد کانوڑیے ڈی جے پر گانا بجاتے ہوئے جا رہے تھے۔ یہ لوگ ڈی جے ٹرالی لے کر سارن کے پہلیجا گھاٹ جا رہے تھے۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

ایک نابالغ سمیت تمام مرنے والے نوجوان بتائے جاتے ہیں۔ ڈی جے ٹرالی میں گانے بجاتے ہوئے تمام کنواریاں جوش و خروش سے سلطان پور گاؤں سے نکلے تھے۔ سڑک پر کچھ دور جانے کے بعد ڈی جے ٹرالی کا اوپری حصہ سڑک کے کنارے 11000 وولٹ کے ہائی ٹینشن تار میں پھنس گیا۔ بجلی کا جھٹکا اتنا شدید تھا کہ آٹھ لوگ موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔ دو دیگر کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ مقامی انتظامیہ نے 8 افراد کے ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ جب کہ گاؤں والے بتا رہے ہیں کہ 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ایس ڈی پی او صدر اوم پرکاش نے بتایا کہ "انڈسٹریل تھانے کے تحت سلطان پور گاؤں میں کانوڑیے ایک ڈی جے لے جا رہے تھے۔ ڈی جے گاڑی کا لاؤڈ اسپیکر بہت زور سے بج رہا تھا۔ اسی دوران ان کی ڈی جے سڑک کے اوپر سے گزری 11 ہزار وولٹ کی تار میں پھنس گئی جس میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی، کچھ دیگر زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔"

مزید پڑھیں: مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو مقامات پر دیوار گرنے سے 17 بچوں کی موت

ABOUT THE AUTHOR

...view details